
تجزیہ نگار کے بارے میں
ڈاکٹر عاصم منیر دادنے یونیورسٹی آف گلوسیسٹرشائر (انگلینڈ)سے ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے،وہ یونیورسٹی آف بیڈفورڈشائر(انگلینڈ)سے ایم ایس سی کی ڈگری بھی رکھتے ہیں۔وہ اپنے شعبے میں بڑے متحرک ہیں،انکے لکھے تحقیقاتی مکالے کئی بین الاقوامی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔
ڈاکٹر عاصم سماجی لحاظ سے بھی بڑے متحرک ہیں،وہ اکثر معاشرتی مسائل جیسے نوجوانوں کی ترقی ،تعلیم اورکرپشن کے حوالے سے اپنی آواز بلند کرتے رہتے ہیں۔آپ لاہور میں نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسزمیں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر فائزہیں۔