کیا واٹس ایپ پر کسی کے اسٹیٹس کو بھی بلاک کیا جا سکے گا ؟

Whats App
22ستمبر2019
(فوٹو بشکریہ گوگل)

ویب ڈیسک: دنیا کی سب سے مقبول میسینجگ ایپلی کیشن واٹس ایپ سے متعلق کچھ ہفتے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ وہ ایک ایسے فیچر پر کام کرنے میں مصروف ہے جس کے تحت واٹس ایپ پر شیئر کیا گیا اسٹیٹس دیگر جگہوں پر بھی شیئر کیا جا سکے گا۔

رواں برس اگست میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ واٹس ایپ انتظامیہ ایک ایسے فیچر پر کام کر رہی ہے جس کے تحت میسیجنگ ایپلی کیشن پر شیئر کیے جانے والے اسٹیٹس کو اسی کمپنی کی سوشل ویب سائٹ فیس بک اور شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا جا سکے گا۔

تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ ایک اور اسٹیٹس فیچر پر کام کر رہی ہے۔ خبریں ہیں کہ واٹس ایپ انتطامیہ نے میسیجنگ ایپلی کیشن کا ایک بیٹا ورژن متعارف کرایا ہے جس میں اسٹیٹس سے متعلق نئے فیچر کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: واٹس ایپ استعمال کرنے کیلئے اب پیسے خرچنے پڑیں گے

واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن کو مخصوص ممالک میں متعارف کرایا گیا ہے جس میں صارفین کو یہ آپشن دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ناپسندیدہ شخص کے اسٹیٹس کو بلاک کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کا یہ بیٹا ورژن عام نہیں کیا گیا اور نہ ہی ناپسندیدہ شخص کے اسٹیٹس کو بلاک کرنے کا آپشن عام واٹس ایپ ورژن میں دیا گیا ہے، تاہم خبریں ہیں کہ انتطامیہ اس فیچر کو عام کرنے پر کام کر رہی ہے اور امکان ہے کہ اگلے چند ماہ میں اس فیچر کو عام متعارف کرایا جائے گا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: پروفائل پکچر کے حوالے سے واٹس ایپ کا نیا فیچر آپکو یقینا پسند آئے گا

اس فیچر کے تحت کوئی بھی صارف ’اسٹیٹس‘ کے سیکشن میں جانے کے بعد کسی بھی ناپسندیدہ شخص کے اسٹیٹس کو کھولنے کے بعد اسے بلاک کر سکے گا۔ فیچر کے تحت واٹس ایپ انتظامیہ ’اسٹیٹس‘ سیکشن میں ’میوٹ اسٹیٹس‘ کا آپشن دے گی، جس کے تحت کوئی بھی صارف کسی بھی ناپسندیدہ شخص کے اسٹیٹس کو بلاک کر سکے گا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: واٹس ایپ انتہائی دلچسپ فیچر متعارف کرانے میں سرگرداں

اس فیچر کے تحت صارف کو صرف ناپسندیدہ شخص کا اسٹیٹس دکھائی نہیں دے گا جب کہ بلاک کیے گئے اسٹیٹس والے شخص کا فون نمبر بلاک نہیں ہوگا اور نہ ہی اسے یہ علم ہوگا کہ اس کے اسٹیٹس کو بلاک کیا گیا ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ اس فیچر کو واٹس ایپ انتظامیہ جلد ہی عام طور پر متعارف کرائے گی۔

Facebook Comments