واٹس ایپ نے چیٹنگ گروپ کے حوالے سے نیا فیچر متعارف کروا دیا

Whats app
09نومبر2019
(فوٹو سوشل میڈیا)

ویب ڈیسک: (سان فرانسسكو) واٹس ایپ میں ایک آپشن کے ذریعے مختلف گروپ اور چیٹنگ گروہ آپ کو اجازت کے بغیر اپنے ساتھ شامل کر لیتے ہیں اور ہر منٹ بعد پیغامات، ویڈیو یا تصاویر کی بھر مار شروع ہو جاتی ہے لیکن اب واٹس ایپ کے نئے فیچر کے تحت یہ عمل ناممکن ہو گیا ہے اور آپ کی اجازت کے بغیر کوئی بھی آپ کو کسی گروپ میں شامل نہیں کر سکے گا۔

واٹس ایپ نے اس ضمن میں نئی پرائیویسی سیٹنگ جاری کی ہے جس کے تحت آپ کے اکاؤنٹ کو کسی گروپ میں شامل کرنے سے پہلے آپ کی اجازت درکار ہو گی۔ واٹس ایپ نے چند روز قبل ہی یہ آپشن اینڈروئڈ اور آئی او ایس کے لیے جاری کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واٹس ایپ کے ترجمان نے کہا کہ واٹس ایپ گروپ کی بہتات کی وجہ سے انفرادی یوزر نے ان سے اس آپشن کی درخواست کی ہے جس کے بعد کمپنی نے یہ آپشن پیش کیا ہے۔ اسی لیے ہم اپنے نظام میں ایک آپشن پیش کر رہے ہیں جس کے تحت آپ کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ آپ کس گروپ کا حصہ بننا چاہتے ہیں اور کسے رد کرتے ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: کیا واٹس ایپ پر کسی کے اسٹیٹس کو بھی بلاک کیا جا سکے گا ؟

اس کا طریقہ بہت آسان ہے جس میں پہلے اکاؤنٹ میں جائیے، پھر پرائیویسی منتخب کریں اور اس کے بعد گروپ سیکشن کے مینو کا انتخاب کریں۔ اس میں آپ کو تین آپشن دکھائی دے رہے ہیں یعنی’ فرام ایوری ون ‘، فرام ’مائی کانٹیکٹس‘ اور فرام ’مائی کانٹیکٹ ایکسیپٹ‘ میں سے کسی کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔

ان تین میں سے مائی کونٹیکٹس کے آپشن پر کلک کرنے کے بعد صرف وہی افراد آپ کو گروپ میں شامل کر سکیں گے جو آپ کے رابطے میں ہیں۔ ایوری ون کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے ہر ایک کو آزادی دے دی ہے کہ جو چاہے آپ کو اپنے کسی بھی گروپ میں شامل کر لے۔ مائی کونٹیکٹس ایکسیپٹ کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے ہی رابطوں میں سے کسی کو اجازت دینے یا نہ دینے کا اختیار رکھتے ہیں۔ اس سے ایک ہی گروپ میں ڈبلنگ کا امکان بھی ختم ہو جائے گا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے : پروفائل پکچر کے حوالے سے واٹس ایپ کا نیا فیچر آپکو یقینا پسند آئے گا

علاوہ ازیں اگر آپ کسی بھی گروپ کا حصہ نہیں بننا چاہتے تو مائی کانٹیکٹس ایکسیپٹ میں جا کر سلیکٹ آل کا آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔

Facebook Comments