کن موبائل فونز پر واٹس ایپ چلنا بند ہو جائے گی، واٹس ایپ انتظامیہ نے بڑا اعلان کر دیا

WhatsApp
20اپریل2022
(فوٹو: شٹر اسٹاک)

ویب ڈیسک: ( اردو گرام آنلائن ) وٹس ایپ صارفین کے لیے بُری خبر،دنیا بھر میں مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ایسے موبائل فونز کی فہرست جاری کر دی ہے جن پر 30 اپریل 2022 کے بعد وٹس ایپ کی سہولت ختم کردی جائے اوران موبائل فونزپر سروس فعال نہیں رہےگی۔

میٹا کی زیر ملکیتی ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست میں مشہورزمانہ موبائل فون کمپنیوں کوشامل کیاگیاجن کے موبائل فونزپروٹس ایپ سروس فعال نہیں رہے گی، ان کمپنیوں میں سام سنگ اور ایپل سمیت متعدد دیگر کمپنیوں کے فونز شامل ہیں جبکہ اینڈرائڈ کے آپریٹنگ سسٹم 1.0 سے لیکر 4.0 تک پر وٹس ایپ سروس بھی بندکردی جائے گی۔

میڈیارپورٹس کےمطابق واٹس ایپ کی جانب سے جن فونز پر 30 اپریل 2022 کے بعد وٹس ایپ سروس بند کر دی جائے گی ان میں درج ذیل فونزسیٹ شامل ہیں۔

سام سنگ گلیکسی ٹرینڈ لائٹ، گلیکسی ایس 3 منی، گلیکسی ایکس کور2 اور گلیکسی ٹرینڈII، ٹرینڈ لائٹ، گلیکسی ایکس کور 2 ،آئی فون 6ایس، آئی فون ایس ای اور آئی فون 6 ایس پلس، ایل جی،جی لوسڈ 2، آپٹمس ایف 7، آپٹمس ایل 3 ڈوئیل، آپٹمس ایل 4، آپٹمس ایل 2، آپٹمس ایف 3 کیو، زیڈ ٹی ای گرانڈ ایس فلیکس، زیڈ ٹی ای وی 956 اس کے علاوہ ہواوے اسینڈ جی 740، اسینڈ میٹ اور اے ایس سی ڈی 2جبکہ سونی ایکسپیریا ایم اور ایچ ٹی سی ڈیزائر 500 پر بھی وٹس ایپ سروس ختم کی جارہی ہےان پرمقررہ تاریخ کے بعدسروس فعال نہیں رہے گی۔

Facebook Comments