واٹس ایپ صارفین کیلیے خوشخبری، کمپنی کی جانب سے نیا زبردست فیچر متعارف

Whats app
09اپریل2022
(فوٹو: شٹر اسٹاک)

ویب ڈیسک: ( اردو گرام آنلائن ) دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں نئے نئے فیچرز پیش کیے جاتے ہیں اور جلد ہی اب اس میں ایک اورنیا فیچر پیش کیا جارہا ہے۔

واٹس ایپ کی ٹیم تمام صارفین کے لیے میسج ری ایکشن کا فیچر متعارف کروانے پر کام کر رہی ہے اور جلد اسے متعارف کرادیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر واٹس ایپ نے گزشتہ برس نومبر میں بتایا تھا کہ بعض صارفین کے لیے جلد میسج ری ایکشن کا فیچر متعارف کروا دیا جائے گا، جس کے بعد جنوری میں اسے محدود صارفین میں پیش کردیا گیا تھا۔ تاہم اب ویب ایٹ انفو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ واٹس ایپ کی ٹیم میسج ری ایکشن کو بہتر بنانے اور اس میں مزید ایموجی شامل کرنے میں مصروف ہے اور جلد ہی اسے عام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

Facebook Comments