ٹک ٹاکرز کیلئے بڑی خبر، اب 3 منٹ تک کی ویڈیو بھی اپلوڈ کی جا سکے گی

The well-known application Tick Talk is sending private data of users to china
02دسمبر2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (بیجنگ) سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی مقبولیت کا راز اس کی چند سیکنڈ کی ویڈیوز ہیں، مگر کمپنی دیکھنا چاہتی ہے کہ اگر صارفین کو زیادہ طویل ویڈیوز ریکارڈ کرنے کا موقع دیا جائے تو کیا نتائج سامنے آتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ٹک ٹاک کی جانب سے اب 3 منٹ تک طویل ویڈیوز ریکارڈ کرکے پوسٹ کرنے کے فیچر کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ یہ بات سوشل میڈیا مشیر میٹ ناوارا نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتائی، جس میں اپ ڈیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا تھا۔ ٹوئٹ کے مطابق یہ فیچر ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور محدود افراد کے لیے اس فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: اب ٹک ٹاک سے پیسے کمانا ہوا انتہائی آسان

اس وقت ٹک ٹاک میں صارفین ایک منٹ تک کی ویڈیو اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور یہ کامیاب بھی ثابت ہوا ہے۔ یعنی وائن سے طویل مگر بیشتر یوٹیوب ویڈیوز سے مختصر۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: انسٹاگرام ٹک ٹاک کو میدان سے پچھاڑنے کیلئے پوری طرح تیار

چند سیکنڈز کی پرمزاح یا دلچسپ ویڈیوز اور ان کو آسانی سے فلپ کرکے دوسری دیکھنا صارفین کے دلوں میں جگہ بنا گیا تھا۔ اس کے مقابلے میں 3 منٹ طویل ویڈیوز کا تجربہ کس حد تک کامیاب ہوتا ہے، یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے جگا، مگر بظاہر یہ یوٹیوب کی نقل محسوس ہوتا ہے۔

شروع میں یوٹیوب کی ویڈیوز بھی 10 منٹ سے کم وقت کی ہوتی تھیں، 3 منٹ بھی کافی طویل وقت ہوتا ہے، جس میں پورا فلم ٹریلر یا میک اپ ٹیوٹرل دکھایا جا سکتا ہے۔ اس سے توقع ہے کہ کریٹیرز کو زیادہ بہتر مواد تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ کمپنی کی جانب سے فی الحال اس اضافے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔

Facebook Comments