اب ٹک ٹاک پر کمائی بھی کی جا سکے گی، کمپنی نے آمدنی کا نیا آپشن پیش کردیا

Tik tok
08مئی2022
(فوٹو: شٹر اسٹاک)

ویب ڈیسک: ( کیلیفورنیا )  اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹک ٹاک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر راکٹ کی رفتار سے پرواز کررہا ہے اور اس سال بھی مقبولیت میں سب سے آگے ہے لیکن صارفین کے لحاظ سے نہیں بلکہ ویڈیو پر گزارے گئے کل وقت کے لحاظ سے اب بھی سرِ فہرست ہے۔

اس کے باوجود ممتاز ٹک ٹاکر ایک عرصے سے انتظامیہ سے خفا تھے جس میں ویڈیو چھوٹی ہونے کی وجہ سے اشتہارات کی شمولیت، ناکافی فنڈنگ اور دیگر مالیاتی ترغیبات شامل ہیں۔ اب ٹک ٹاک نے پلس پروگرام کے ذریعے اس کا ازالہ کرنے کی سنجیدہ کوشش کی ہے۔اب پلس پروگرام کے تحت تخلیق کاروں کی ویڈیوز میں اشتہارات شامل کیے جائیں گے جس سے صارفین اچھی رقم بناسکیں گے۔ اس کے علاوہ آمدنی کی شراکت کی شفاف تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں۔

اس پروگرام کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اشتہاردینے والے ادارے لگ بھگ 12 زمروں میں تقسیم ویڈیوز میں سے ایک کا انتخاب کرسکیں گے کہ آیا کونسی ویڈیو ان کے صارفین، کسی کلچر اور خاص ناظرین کے لحاظ سے موزوں رہے گی لیکن اس میں بھی ویڈیو کی مقبولیت، صارفین کے ردِ عمل کو سرِفہرست رکھا گیا ہے۔ اس طرح مشہور ترین ٹک ٹاکرز کی شکایت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

Facebook Comments