انٹرنیٹ صارفین کو 5 جی نیٹ ورک فراہم کیا جائے، سعودی مجلس شوریٰ

Provide 5G network to Internet users
02جنوری2020
(فوٹو دی ڈیلی اسٹار)

ویب ڈیسک: (جدہ) : سعودی عرب میں ٹیکنالوجی کی دنیا سے خوش خبری سامنے آ گئی، اب انٹرنیٹ صارفین کو 5 جی نیٹ ورک فراہم کیا جائے گا، مجلس شوریٰ نے خصوصی ہدایت جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مجلس شوریٰ نے انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کو خصوصی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملک میں صارفین کے لیے 5 جی نیٹ ورک کی فراہمی یقینی بنائیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں اب شہریوں کو 5 جی کی جدید انٹرنیٹ سروس فرائم کی جائے گی، جس کے لیے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کمیشن (آئی سی سی) کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ضروری سہولتیں فراہم کرے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: فائیو جی کو پاکستان میں سروس شروع کرنے میں کتنا عرصہ درکار ہے ؟

اس حکم پر عمل درآمد کے لیے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کمیشن کا ادارہ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کو مدد فراہم کرے گا۔ اس اپ ڈیٹ کے بعد ناصرف انٹرنیٹ کی سہولیات میں بہتری آئے گی بلکہ صارفین بھی مناسب قیمت ادا کریں گے۔

سعودی عرب کی مجلس شوریٰ نے آئی سی سی کو کنگ عبد العزیز سٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سائبر کرائم کے ادارے کے تعاون سے انٹرنیٹ نیٹ ورک کے لیے ٹھوس بنیادی ڈھانچہ قائم کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

Facebook Comments