صارفین کی پریشانی ختم، اوپو نے تیز ترین چارجر متعارف کرا دیا

Oppo introduced the fastest charger
23جولائی2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (بیجنگ) موبائل اور ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی اوپو نے موبائل چارجنگ کے مسئلے سے پریشان صارفین کے لیے دنیا کا تیز ترین 125 واٹ چارجر متعارف کرا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چینی کمپنی اوپو نے اسمارٹ موبائل فونز کے لیے تیز رفتار اور طاقتور 125 واٹ چارجر متعارف کر کے صارفین کے ایک اہم مسئلے کو حل کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں 50 واٹ منی سپر وی او او سی چارجر، 110 واٹ منی فلیش چارجر اور 65 واٹ ایئر وی او او سی وائرلیس چارجر بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: اوپو نے صرف 30 منٹ میں چارج ہونے والا فون متعارف کروا دیا

اوپو نے اپنے نئے چارجر ایک ایونٹ میں متعارف کرائے جہاں کمپنی کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ 4 ہزار ایم اے ایچ موبائل بیٹری کو 125 واٹ فلیش چارجر ٹیکنالوجی صرف 5 منٹ میں 41 فیصد اور 20 منٹ میں 100 فیصد چارج کر سکتا ہے جس سے صارفین کے وقت میں بچت ہو گی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: اوپو نے 6جی بی ریم والا انتہائی سستا فون متعارف کروا دیا

اوپو کمپنی کے ترجمان نے مزید بتایا کہ اس چارجز میں ایسی ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا گیا ہے جس سے اسمارٹ موبائل فون اور اس کے پاور سیل کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے 10 اضافی ٹمپریچر سنسرز اور 3 متوازی چارج پمپس دیئے گئے ہیں جو پاور کو تقسیم بہتر بناتے ہیں۔ یہ چارجر جلد مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے تاہم ابھی ان کی قیمتوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Facebook Comments