واٹس ایپ کے نئے فیچرز آپکی توجہ کے منتظر

WhatsApp
16اگست2021
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (سلیکان و یلی) کالز اور میسیجز کی ایپلیکیشن واٹس ایپ گاہے بگاہے نئے نئے فیچرز متعاف کرواتی رہتی ہے، حال ہی میں کمپنی نے نئے دلچسپ فیچرز متعارف کرائے ہیں جنہیں جاننے کیلئے ہر کوئی انتظار میں ہے، ذیل میں تمام نئے فیچرز کی معلومات دی جا رہی ہیں۔

رواں سال واٹس ایپ نے اپنے پلیٹ فارم میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ اور پہلے سے موجود فیچرز میں مزید بہتری کی ہے۔ گوگل پلے بیٹا پروگرام میں واٹس ایپ جلد ہی اپنی نئی اپ ڈیٹ میں ایک اور اہم فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ واٹس ایپ کا نیا فیچر آپ کیلئے بڑی آسانی پیدا کر سکتا ہے

تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی ویب سائٹ وے بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ وائس میسیجز کیلئے پلے بیک اسپیڈ، ملٹی ڈیوائس لاگ ان، آرکائیو اور دیگر اہم فیچرز میں مزید بہتری لا رہا ہے۔ جبکہ جلد ہی نئی اپ ڈیٹ 2.21.17.5 میں ایک اہم فیچر کا اضافہ کرنے جا رہا ہے، جس کے تحت اب استعمال کنددگان پروفائل پکچر پر کلک کر کے اسٹیٹس اپ ڈیٹ بھی دیکھ سکیں گے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ واٹس ایپ استعمال کرنے کیلئے اب پیسے خرچنے پڑیں گے

کسی بھی استعمال کنندہ کی پروفائل پکچر پر کلک کرتے ہی واٹس ایپ ایک الرٹ پیش کرے گا کہ کیا آپ اسٹیٹس اپ ڈیٹ یا پروفائل پکچر دیکھنا چاہتے ہیں؟ یہ فیچر ٹوئٹر فلیٹ سے کسی حد تک ملتا جلتا ہے۔ وے بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر ابھی ڈیولپمنٹ کے مراحل میں ہے اور اسے جلد ہی بیٹا ٹیسٹر کیلئے مستقبل میں آنے والی اپ ڈیٹ میں جاری کیا جائے گا۔

Facebook Comments