گرمی سے پریشان لوگوں کے لیے خوشخبری، حیرت انگیز ایجاد

Mini AC
06اپریل2022
(فوٹو: شٹر اسٹاک)

ویب ڈیسک: ( اردو گرام آنلائن ) گرمی سے پریشان لوگوں کیلیے خوشخبری ہے کہ ایسا اے سی ایجاد ہوگیا ہے جو آپ ساتھ لے کر چل سکتے ہیں اور وہ آپ کو کھلے آسمان تلے ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔

گرمی سب کو ہی بے حال کرتی ہے صدیوں پہلے لوگوں نے گرمی کا توڑ ہاتھ سے جلنے والا پنکھا نکالا تھا وقت کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ ساتھ گرمی سے بچاو کیلیے پنکھے، ونڈو اے سی، اسپلٹ اے سی اور پورٹیبل اے سی آئے اور دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد ان ایجادات سے مستفید ہوتی ہے۔

جدت کے اس دور میں جہاں ہر روز نت نئی ایجادات دنیا میں سامنے آرہی ہیں وہیں اب ایک ایسا ننھا منا ایئرکنڈیشن ایجاد کیا گیا ہے جو راہ چلتے، کھلے آسمان تلے، سخت لو اور سورج کی تپش میں بھی آپ کو ٹھنڈی ہوا دے کر راحت فراہم کرے گا۔

ہیڈ فون کی شکل کی طرح کا یہ اے سی وزن میں انتہائی ہلکا ہے جس کو آپ ہیڈ فون کی طرح گردن کے اطراف لپیٹ سکتے ہیں،صرف 435 گرام وزنی یہ اے سی گلے پر کسی قسم کا بوجھ نہیں بنتا اسے بچے بھی آسانی سے پہن سکتے ہیں۔ ہیڈ فون کی طرح گردن کے اطراف میں لگائے جانیوالے اس ایئرکنڈیشنڈ نظام کو میٹوراپرو کا نام دیا گیا ہے جو مسلسل گردن اور چہرے کی جانب سرد ہوا پھینکتا رہتا ہے جو پہننے والے کو جان لیوا گرمی میں لو کی تمازت سے محفوظ رکھتا ہے۔

Facebook Comments