مائیکرو سافٹ نے کورونا وائرس ٹریکر متعارف کرا دیا

Microsoft Introduces Corona Virus Tracker
17مارچ2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (واشنگٹن) کمپیوٹر سافٹ ویئر بنانے والی معروف کمپنی مائیکروسافٹ نے کووڈ – 19 ٹریکر متعارف کرا دیا جس کی مدد سے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے حقیقی کیسز کا اندازہ لگایا جا سکے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متعلق افواہیں اور جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں جبکہ کورونا وائرس کے مجموعی مریضوں کی تعداد کا بھی اندازہ لگانا بہت مشکل تھا لیکن مائیکروسافٹ نے یہ بڑی مشکل بھی آسان کر دی کووڈ – 19 ٹریکر کے تحت شہریوں کو مصدقہ اطلاعات ملیں گی۔

اس ٹریکر میں دنیا بھر میں مجموعی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد سمیت ہر ملک کے اپنے اپنے خانے بنے ہوئے ہیں جس کے ذریعے کیسز کا پتا لگانا بہت آسان ہے، نئے کیسز کے سامنے آنے پر ٹریکر تازہ خبر دیتا ہے۔

ٹریکر میں موجود اطلاعات اہم مصدقہ ذرائع سے حاصل کی جا رہی ہیں جن میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سمیت امریکا کے طب کے اہم مراکز کا تعاون بھی حاصل ہے۔ مذکورہ ٹریکر میں صحت یاب مریضوں کی تعداد بھی موجود ہے۔

Facebook Comments