ہواوے نے پہلے فلیگ شپ فونز متعارف کرا دیئے

Huawei introduces first flagship phones!
19ستمبر2019
(تصاویر : بشکریہ ہواوے)

ویب ڈیسک: (شینزین) معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے پہلے فلیگ شپ میٹ 30 سیریز کے فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ میں ہونے والی تقریب کے دوران میٹ 30 اور میٹ 30 پرو پیش کیے گئے۔ دونوں فونز میں لائیسا براڈنڈ بیک کیمرے ایک سرکولر کٹ آﺅٹ میں دیئے گئے ہیں، جسے کمپنی نے ہالو ونگ ڈیزائن کا نام دیا ہے۔ میٹ 30 میں 6.62 انچ جبکہ میٹ 30 پرو میں 6.53 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے 88 فیصد خم سائیڈوں کے ساتھ دیا گیا جسے ہورائزن ڈسپلے کا نام دیا گیا ہے جبکہ ایچ ڈی آر سپورٹ موجود ہے۔

میٹ 30

Huawei Mate 30
میٹ 30 فیچرز کے لحاظ سے کافی حد تک پرو ماڈل سے ملتا جلتا ہے تاہم اس کا ڈسپلے پرو ماڈل سے کچھ بڑا ہے، یعنی 6.62 انچ جس میں ایچ ڈی آر 10 اور ڈی سی آئی پی 3 سپورٹ دی گئی ہے۔ فلیٹ اسکرین اور پہلے سے چھوٹے نوچ کے ساتھ فنگر پرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر دیا گیا ہے۔ اس میں ہواوے کا اپنا کیرین 990 پراسیسر دیا گیا ہے، جس میں 5 جی موڈیم بلٹ ان ہے جبکہ موڈیم سے ہٹ کر بھی فون کے اندر فائیو جی کیلئے 14 انٹیناز دیئے گئے ہیں اور مجموعی طور پر 21 انٹینے ہیں، تاہم یہ فون 2 جی، 3 جی اور 4 جی نیٹ ورک کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔
Huawei Mate 30

اس میں 4200 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جس کے ساتھ وائرڈ 40 واٹ اور وائرلیس 27 واٹ فاسٹ چارجنگ اسپورٹ موجود ہے، جبکہ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج موجود ہے، جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم اس کے بیک پر کیمرا سسٹم پرو ماڈل جتنا طاقتور نہیں، حالانکہ 4 کیمرے ہی دیئے گئے ہیں۔
Huawei Mate 30
مین کیمرا 40 میگا پکسل سسنر سے لیس ہے، جس میں آر وائی وائی بی کلر فلٹر اور ایف 1.8 آپرچر دیا گیا ہے، الٹرا وائیڈ کیمرا 16 میگا پکسل سنسر اور ایف 2.2 آپرچر کے ساتھ ہے، 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرے میں 3 ایکس آپٹیکل اور 5 ایکس ہائبرڈ زوم دیا گیا ہے اور چوتھا لیزر فوکس سنسر ہے۔ اس کے فرنٹ پر 24 میگا پکسل کیمرا ہے جو ایچ ڈی آر اسپورٹ رکھتا ہے۔

میٹ 30 پرو

Huawei Mate 30 Pro
میٹ 30 پرو کیمرا سسٹم کے لحاظ سے رواں سال کے سب سے متاثر کن ہارڈویئر والا فون سمجھا جا سکتا ہے، جس میں بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہے اور 40 میگا پکسل سپر سنسنگ کیمرے کے ساتھ 40 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا دیا گیا ہے جسے کمپنی نے سائن کیمرے کا نام دیا ہے۔ یہ دونوں تھری ڈی ٹی او ایف سنسر کو ویڈیوز میں دھندلے پس منظر کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔ 40 میگا پکسل کا مین کیمرا 1.1/7 سنسر اور ایف 1.6 آپرچر سے لیس ہے جبکہ سائن کیمرا 1/1.54 سنسر سے لیس ہے جس میں 3:2 ایسپیکٹ ریشو اور الٹرا وائیڈ لینس ایف 1.8 آپرچر دیا گیا ہے۔

ویڈیو ریکارڈنگ بھی متاثر کن ہے کیونکہ یہ کیمرا سسٹم 4 کے 60 فریم فی سیکنڈ ویڈیو بنانے میں مدد دیتا ہے، جو اس کمپنی کے کسی فون میں پہلی بار دیا گیا ہے، خصوصاً سلوموشن موڈ میں فریم ریٹ مزید بڑھ جاتا ہے اور یہ فون 720p پر ذہن گھما دینے والی 7680 فریم فی سیکنڈ کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ کم روشنی میں ویڈیو کیمرا آئی ایس او 52 ہزار تک پہنچ جاتا ہے۔ اس سے ہٹ کر 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینس اور ایک تھری ڈی ڈیپتھ سنسنگ کیمرا دیا گیا ہے۔
Huawei Mate 30 Pro
اس کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا نئے تھری ڈی اسکیننگ ہارڈوئیر کے ساتھ دیا گیا ہے جو کہ ہاتھوں کی حرکت کو شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جہاں تک پراسیسر کی بات ہے تو اس میں بھی کیرین 990 پراسیسر دیا گیا ہے جو 5 جی سے ہٹ کر 4 جی ماڈل کی شکل میں بھی فروخت ہوگا، کہ میٹ 30 جیسا ہی ہے جبکہ 6.53 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے، یہ بھی ایچ ڈی آر اور ڈی سی آئی پی 3 کلر (گیمٹ) اسپورٹ رکھتا ہے اور ڈسپلے میں ایک آل ویزن آن موڈ دیا گیا ہے جبکہ ایم پین اسٹائلوس اسپورٹ بھی موجود ہے۔ اور چونکہ اس میں ڈسپلے کے خم سائیڈ میں کافی نیچے تک دیئے گئے ہیں تو بٹنوں کو ختم کرکے ورچوئل بٹن دیئے گئے ہیں جن میں والیوم اور پاور بٹن وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

اس فون میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جبکہ وائرڈ 40 واٹ اور وائرلیس 27 واٹ فاسٹ چارجنگ اسپورٹ دی گئی ہے، یہاں یہ یاد رہے کہ سام سنگ میں ابھی صرف 25 واٹ جبکہ ایپل کی جانب سے 18 واٹ چارجنگ سپورٹ دی جا رہی ہے۔
Huawei Mate 30 Pro
اس میں 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی تک اسٹوریج کے آپشن موجود ہے، جن میں این ایم کارڈ سلاٹ سے 256 جی بی کا مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

ان دونوں فونز میں کمپنی نے اپنے ای ایم یو آئی 10 کا امتزاج اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم سے کیا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ اس میں گوگل ایپس اور سروسز پری لوڈ ہوں گی یا نہیں، یا اگر نہیں ہیں تو ان کو فون میں ڈاﺅن لوڈ کرنا کیسے ممکن ہوگا۔ اس کے علاوہ دونوں فونز میں ڈارک موڈ، سائیڈ ٹچ انٹرایکشن، اے آئی جیسپر کنٹرول، ہائی کار، ملٹٰ اسکرین اور تھری ڈی فیس ان لاک جیسے فیچرز بھی موجود ہیں اور ہاں دونوں پرو ماڈل واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنس ہے اور اس حوالے سے آئی پی 68 ریٹنگ جبکہ میٹ 30 سپلیش پروف ہے جو آئی پی 53 ریٹنگ رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ میٹ 30 کی قیمت 800 یورو (ایک لاکھ 38 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔ میٹ 30 پرو 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والے ورژن (4 جی ماڈل کی قیمت) 11 سو یورو (ایک لاکھ 90 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی جبکہ فائیو جی ماڈل 12 سو یورو (2 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائےگا۔

Facebook Comments