ایپل نے گوگل سمیت بڑی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

how much Apple's market value
20اگست2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (نیویارک) معروف ٹیکنالوجی اور الیکٹرانک ایپل کمپنی ایپل نے گوگل سمیت بڑی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا، ایپل کمپنی کی مارکیٹ ویلیو دو کھرب ڈالر تک پہنچ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف ٹیکنالوجی ایپل کمپنی امریکا کی پہلی کمپنی بن گئی جس کی مارکیٹ ویلیو 2 کھرب ڈالر ہے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران ٹیکنالوجی کمپنیوں کی پراڈکٹس کی طلب میں بھی اضافہ ہوا ہے لیکن ایپل نے پراڈکٹس کی فروخت میں تمام حریف کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی عمارت پر کل کتنی لاگت آئی؟

لاک ڈاؤن میں نہ صرف ایپل فون، ٹیبلٹس اور گھڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوا بلکہ اس کی فراہم کردہ مختلف ایپس اور سروسز کی طلب بھی زیادہ رہی۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ایپل کی مارکیٹ ویلیو میں اضافے کے بعد کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ٹیم کوک کے اثاثوں کی مجموعی مالیت بھی 1 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: کیا مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے بانی اسٹیو جابز زندہ ہیں! سوشل میڈیا پر نئی بحث

امریکا کی دیگر ٹیکنالوجی کمپنیاں ایمازون، مائیکرو سافٹ اور گوگل ایلفابٹ کی مارکیٹ ویلیو ایک کھرب ڈالر کی ہے۔ ایپل کی جون تک کی کوارٹر رپورٹ کے مطابق کمپنی کے منافع میں 8 فیصد سے تقریباََ 11 ارب ڈالر جبکہ آمدنی میں 11 فیصد سے 159 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: ایپل نے سستا ترین فون متعارف کروا دیا

ایپل کی مالیت اور اس کا اثرو روسوخ بڑھنے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے امریکی کانگریس کی جانب سے اسے کڑی نگرانی اور تنقید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 29 جولائی کو ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان کو امریکی کانگریس کے سامنے پیش ہو کر الزامات کی وضاحت کرنا پڑی تھی جن میں کہا گیا تھا کہ یہ کمپنیاں اپنی طاقت کا استعمال حریف کمپنیوں کو کچلنے کے لیے کرتی ہیں، ان میں ایمازون، گوگل، فیس بک اور ایپل کے سربراہان شامل تھے۔

Facebook Comments