عدالت کا ایپل کمپنی کو ملازمین کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم

Court orders Apple company to pay employees compensation
15فروری2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کیلیفورنیا) امریکی ریاست کیلیفورنیا کی سپریم کورٹ نے معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے ملازمین کو تلاشی کے دوران صرف ہونے والے وقت کا معاوضہ ادا کرنے کا فیصلہ دیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کی خبر کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق ایپل کے اسٹورز میں کام کرنے والے ان تمام ملازمین پر ہوگا جن کی تلاشی لی جاتی ہے۔

اسٹور سے چوری کی روک تھام کے لیے عملے کے بیگز کی تلاشی لی جاتی ہے جس کے لیے انہیں اپنے مینجرز یا سیکیورٹی گارڈ کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ ایپل نے عملے کی تلاشی25جولائی 2009کو نافذ کی تھی جس کے بعد ہر بار اسٹور سے نکلتے ہوئے عملے کے افراد کو اپنے بیگ یا سامان کی تلاشی دینا ہوتی ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی عمارت پر کل کتنی لاگت آئی؟

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کمپنی تلاشی کے لیے انتظار میں عملے کے صرف ہونے والے وقت کا معاوضہ ادا کرے گی۔ فیصلے کا اطلاق صرف کیلیفورنیا میں قائم ایپل کے 52اسٹورز پر ہوگا۔ تاہم ابھی اتک اس بات کا اندازہ نہیں لگایا گیا کہ ان ادائیگیوں پر ٹیکنالوجی کمپنی کی کتنی لاگت آئے گی۔

Facebook Comments