چینی کمپنی شیاؤمی کی اسمارٹ فون کیلئے حیرت انگیز ایجاد

Chinese company Xiaomi invent an amazing thing for smartphones
15فروری2020
(فوٹو جیو ٹی وی)

ویب ڈیسک: (بیجنگ) چین کی مقبول ترین ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی نے حال ہی میں ایم آئی 10 متعارف کرایا جس کے ساتھ ساتھ کمپنی نے اسمارٹ فون کے لیے ایک حیرت انگیز ایجاد کی ہے۔

کمپنی کی جانب سے ایک ایسا پنکھا ایجاد کیاگیا ہے جو کہ صرف 2 سیکنڈز میں ہیٹ اپ اسمارٹ فون کو ٹھنڈا کر دیتا ہے۔ جیسا کہ ہم سب نے ہی یہ تجربہ ضرور کیا ہوگا کہ جب ہم اسمارٹ فون زیادہ استعمال کرتے ہیں تو وہ شدید گرم ہو جاتا ہے اور یہ اسمارٹ فون کی بیٹری اور کارکردگی دونوں کے لیے ہی نقصان کا باعث بنتا ہے۔

اسی کے پیشِ نظر شیاؤمی نے ایک ایسا پنکھا متعارف کرایا ہے جو کلپ کے ذریعے اسمارٹ فون میں لگ کر اسے 2 سیکنڈز کے مختصر ترین وقت میں ٹھنڈا کر دیتا ہے۔ اس پنکھے کو شیاؤمی چائنہ کی ویب ائٹ سے 19 ڈالرز میں خریدا جا سکتا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: چینی اسمارٹ فون کمپنیاں گوگل پلے اسٹور کے خلاف اکٹھی ہو گئیں

جیسے ہی صارف اس پنکھے کو کلپ کی مدد سے اسمارٹ فون میں لگانے کے بعد اسے پاور سورس سے لگائیں گے تو فوراً ہی ٹھنڈا کرنے کا عمل شروع کر دے گا۔ ’آئس‘ نامی پنکھا شیاؤمی کے نئے ایم آئی 10 فون کے ساتھ ہی متعارف کرایا گیا ہے جو کہ کسی بھی ایسے اسمارٹ فون میں لگایا جا سکتا ہے ،جس کی موٹائی 67 سے لے کر 88 ملی میٹر ہو گی۔

Facebook Comments