صارفین کیلیے انتہائی بری خبر، مشہور موبائل فون کمپنی نے بڑا اعلان کر دیا

Black Barry
02جنوری2022
( فوٹو: انٹرنیٹ )

ویب ڈیسک: ( اردو گرام آنلائن ) بلیک بیری کمپنی کا شمار موبائل فون انڈسٹری کی مقبول ترین کمپنیز میں ہوتا تھا جو اپنے اسمارٹ فونز تیار کرنے کی بدولت دنیا بھر میں کاروبار کرتی تھی۔ مگر کینیڈا کی اس نامور کمپنی نے ستمبر 2016 میں اعلان جاری کیا تھا کہ مالی مشکلات کی وجہ سے وہ مزید اسمارٹ فونز تیار نہیں کر سکے گی۔

بعد ازاں کینیڈین کمپنی بلیک بیری نے اپنا لائسنس ایک چینی کمپنی ٹی سی ایل کو بیچ دیا تھا اور کمپنی نے اسے کچھ بلیک بیری فونز بھی بطورگفٹ پیش کیے تھے۔اطلاعات کےمطابق موبائل فونز انڈسٹری پرراج کرنےوالے بلیک بیری کمپنی کاسفر چار جنوری 2022 کو ختم ہوجائےگا۔

4 جنوری 2022 سے بلیک بیری کے سافٹ ویئر بلیک بیری ٹین ، بلیک بیری سیون پوائنٹ ون اور دیگر سوفٹ وئیرپر کام کرنے والے فونز یا ٹیبلیٹس کو متعدد رئیلاایبلی فنکشن تک رسائی حاصل نہیں ہو گی۔یعنی تمام بلیک بیری ڈیوائسز پر وائی فائی استعمال نہیں کیا جا سکے گا ، فون کالز بھی نہیں کی جاسکیں گی، صارفین ٹیکسٹ میسجز نہیں بھیج سکیں گے، یعنی بلیک بیری فون صارفین کے لیے نا قابلِ استعمال مطلب بیکار ہی ہوجائیں گے۔

اگر آپ بھی بلیک بیری فونز استعمال کرنے کے شوقین ہیں تو نئے سال کا آغاز آپ کے لیے کافی بھاری ثابت ہونے والا ہے کیونکہ آپ کا اینڈرائیڈ یا آئی فون کو خریدنے کا وقت آ چکا ہے۔البتہ بلیک بیری کے وہ فونز ضرور ٹھیک سے کام کرتے رہیں گے جو اینڈرائیڈ آپریٹںگ سسٹم پر چل رہے ہیں۔

Facebook Comments