بڑی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں افغانستان میں امریکی اتحادیوں کو بچانے کیلئے سامنے آ گئیں

Facebook Twitter Linkdine
22اگست2021
(فوٹو : انٹرنیٹ)

ویب ڈیسک: (کیلیفورنیا) ٹیکنالوجی کے میدان میں سر فہرست کمپنیاں (فیس بک، ٹوئٹر، لنکڈان ) افغانستان میں نیٹو افواج کے لیے کام کرنے والے افراد کو تحفظ دینے کیلئے میدان میں آ گئیں ہیں۔اُن کا مقصد یہ ہے کہ ایسے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے جو امریکا اور اس کے اتحادیوں کیلئے اپنی جان جوکھم میں ڈال کر خدمت سر انجام دیتے رہے ہیں۔

فیس بک، ٹوئٹر، لنکڈ ان افغانستان میں کس طرح امریکا نواز افراد کو ڈیجیٹل تحفظ فراہم کر رہی ہیں۔

فیس بک

فیس بک دنیا بھر میں اپنے پلیٹ فارمز سے طالبان سے متعلق مواد کو ہٹا رہی ہے جبکہ افغانستان میں استعمال کنندگان کی فرینڈز لسٹ کو دیکھنے کی صلاحیت بھی عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد افغانستان میں موجود افراد نہ ہی کسی دوسرے فرد کی فرینڈ لسٹ میں موجود افراد کو دیکھ سکتے ہیں اور نہ ہی وہ نام سے کسی شخص کو تلاش کر سکتے ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ فیس بک کے 27 کروڑ صارفین کا ڈیٹا فروخت ہونے کا انکشاف

فیس بک نے افغانستان میں موجود اپنے استعمال کننددگان کے لیے ’ ون کلک ٹول‘ کے نام سے ایک نیا فیچر بھی متعارف کروایا ہے جس کے تحت کوئی بھی فرد اپنے اکاؤنٹس کو لاک کر سکتا ہے۔ اس ٹول کو متعارف کرائے جانے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایسے افراد جو آپ کی فرینڈ لسٹ میں موجود نہیں ہیں وہ آپ کی ٹائم لائن پوسٹ یا پروفائل پکچر کو شیئر نہیں کر سکیں گے۔

ٹوئٹر

ٹوئٹر انتظامیہ نے انٹرنیٹ آرکائیو کو براہ راست درخواست کی ہے کہ وہ افغانستان میں موجود ٹوئٹر کے استعمال کنندگان کی آرکائیو ٹوئٹس ( ایسی ٹوئٹس جنہیں کسی ثبوت کے طور پر محفوظ کیا گَيا ہو) کو جلد از جلد ضائع کر دیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹوئٹر نے اکاؤنٹس کو عارضی طور پر بند کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر استعمال کنندہ ایسے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہا، جس میں مذکورہ فرد کو خطرے سے دوچار کرنے والی معلومات جیسے کہ ڈائریکٹ میسجز یا فالوورز ہیں تو کمپنی عارضی طور پر ان اکاؤنٹس کو اس وقت تک معطل کر دے گی جب تک استعمال کنندہ دوبارہ رسائی حاصل کر کے اپنے کانٹینٹ کو ڈیلیٹ نہیں کر دیتا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ ٹوئٹر کی نئی سہولت! واٹس ایپ اور فیس بک میسینجر کو ٹف ٹائم

ٹوئٹر حکومتی اداروں سے منسلک اکاؤنٹس کی بھی مانیٹرنگ کر رہا ہے۔ اور ایسے اکاؤنٹس جن سے کسی کی شناخت ظاہر ہو ٹوئٹر انہیں عارضی طور پر معطل بھی کر رہا ہے۔

لنکڈان

فیس بک اور ٹوئٹر کی طرح لنکڈان نے بھی افغانستان میں موجود اپنے استعمال کنندگان کے کنکشنز کو عارضی طور پر چھپانا شروع کر دیا ہے۔ تاکہ دوسرے استعمال کنندگان انہیں نہ دیکھ سکیں۔

Facebook Comments