گیمز کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، ایسی ڈیوائس آ گئی جسے چارج کرنے کی ضرورت نہیں

A device that does not require a battery charge
04ستمبر2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (ایمسٹرڈیم) یورپی ملک نیدرلینڈز میں ایسی ہینڈ ہیلڈ ویڈیو گیم ڈیوائس متعارف کرائی گی ہے جس کے لیے بیٹری چارج کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی بلکہ وہ خود بخود چارجنگ فراہم کرے گی۔

ہاتھ میں پکڑ کر کھیلنی والی گیمنگ ڈیوائس ایسی بھی آ چکی ہے جس میں بیٹری نہیں لگتی نا ہی اسے چارج کرنا پڑتا ہے، اس ڈیوائس کی خاص بات ہے کہ یہ ازخود سورج اور گیم بٹن سے بجلی حاصل کر کے ڈیوائس کو ہمیشہ چارج رکھتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ہینڈ گیمنگ ڈیوائس خود کو لاکھوں مرتبہ چارج کر سکتی ہے، ڈیوائس کے اطراف لگے سولر پینلز بجلی کو حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں جبکہ کھیل کے دوران بٹن گیم کو مقرر چارجنگ فراہم کرتی ہے، ڈیوائس کا یہ نظام ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں بجلی کے حصول کا تجربہ شروع کر دیتا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: بھارتی نوجوان نے پب جی گیم پر والدین کے لاکھوں روپے خرچ کر ڈالے

ہینڈ ہیلڈ گیم میں بجلی ری اسٹور کرنے والا سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے جو سولر پینل اور ڈیوائس بٹن سے منسک ہے۔ اس نظام کو نیدرلینڈ کی نارتھ ویسٹرن اور ڈیلفٹ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے محققین نے تیار کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پہلی ہینڈ ہیلڈ گیمنگ ڈیوائس ہے جس میں بیٹری کی کوئی مداخلت نہیں رکھی گئی بلکہ یوزرس اسے ازخود استعمال کر کے بجلی سسٹم کو فراہم کرتے ہیں۔

Facebook Comments