پیانو بجانے والا تھری ڈی پرنٹڈ روبوٹ ہاتھ تیار کر لیا گیا

30دسمبر2018
(فوٹو اسکرین شاٹ)

ویب ڈیسک : (کیمبرج ) کیمبرج یونیورسٹی کے شعبہ انجینئرنگ نے ایک ایسا انسانی ہاتھ تیار کیا ہے جو پیانوپر مسحور کن دھنیں بھی پیش کر سکتاہے۔

موسیقی فنونِ لطیفہ کی ایک ایسی صنف ہے جو سامعین کو محو کر دیتی ہے، اس میں احساسات اور جذبات کی ترجمانی ہوتی ہے ، فنونِ لطیفہ سے جڑے جذبات انسان کی وہ حس ہے جو اُسے دوسری مخلوقات سے ممتاز کرتی ہے۔

روبوٹک سائنس میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی مقالے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کیمبرج یونیورسٹی کے انجینئرنگ شعبے کی جانب سے تیار کئے گئے ا س روبوٹک ہاتھ میں نہ صرف ہڈیاں موجود ہیں بلکہ اس میں لیگیمنٹ (ہڈیوں کو جوڑنے والی رگیں) بھی موجود ہیں۔

حیران کن بات یہ ہے کہ اس ہاتھ میں پٹھے اور نسیں موجود نہ ہونے کے باوجود انگلیاں اس حد تک متحرک ہیں کہ جب یہ پیانو کی دھنیں چھیڑتی ہیں تو ایک قابلِ دید نظارہ ہوتاہے۔

کیمبرج یونیورسٹی کے مکینیکل انجینئرزنے اسے ایک انقلابی ایجادقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشینی ہاتھ کی پیانو بجانے کی کامیاب کوشش معذوروں کیلئے مفید ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ طب کے میدان میں بھی انقلاب برپا کر دے گی۔

Facebook Comments