ایک روپے میں 35جی بی انٹرنیٹ،موبائل صارفین کی موجیں لگ گئیں

26جنوری2019
(فوٹو اسکرین شاٹ)

ویب ڈیسک : (نئی دہلی) اسمارٹ فون استعمال کرنے والے انٹرنیٹ کا استعمال تو لازمی کرتے ہیں اسی لئے آئے روز ٹیلی کام کمپنیز کی جانب سے نت نئے سستے پیکج متعارف کروائے جاتے ہیں۔

بھارت کی سرکاری ٹیلی کام کمپنی بھارت سان چارنگم لمیٹیڈ(بی ایس این ایل) نے اپنے موبائل صارفین کیلئے ایک انتہائی سستا انٹرنیٹ پیکج متعارف کروایا ہے، جس کے تحت صارفین ایک روپے میں 35جی بی انٹرنیٹ روزانہ استعمال کرسکتے ہیں۔

بی ایس این ایل کمپنی کے ڈائریکٹروویک بنسل کا کہناہے ہم نے محسوس کیا ہے کہ اب صارفین کو تیز ترین اور سستے انٹرنیٹ کی ضرورت ہے اور اسی چیز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ پیکج متعارف کروایا گیاہے۔

اُنہوں نے پیکج کی تفصیلا ت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ صارف کوویب سائٹ کے آن لائن پورٹل پر جاکر بھارت فائبر پیکج ایکٹو کرنا ہوگا۔ کمپنی کے جانب سے صارفین کو 256کے بی اور 100ایم بی اسپیڈ فراہم کی جارہی ہے۔

ہم نے فائبر 2ہوم ٹیکنالوجی کو اپ ڈیٹ کرکے بھارت فائبر سروس لانچ کی ۔ جسے عوام کی طرف سے بے حدسراہا جارہاہے جو ہمارے لئے خوشی کا باعث ہے۔

Facebook Comments