واٹس ایپ نے سوشل میڈیا پر جعلی خبریں روکنے کیلئے اہم فیچر پر پابندی لگا دی

24جنوری2019
(فوٹو بشکریہ گوگل)

ویب ڈیسک : (کیلیفورنیا) مشہور چیٹنگ ایپ واٹس ایپ نے سوشل میڈیا پر جعلی خبریں روکنے کیلئے انتہائی اہم قدم اُٹھالیا ہے۔

واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے ایک ہی میسج کو پانچ سے زائد بار فارورڈکرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اس پابند ی کا مقصد جعلی خبروں کی روک تھام قرار دیا گیاہے۔

واضح رہے کہ رواں برس بھارت اور انڈونیشیامیں عام انتخابات ہورہے ہیں اور اس بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کمپنی نے ایک ہی میسج کو پانچ سے زائد افراد کو آگے بھیجنے پر پابند ی کے علاوہ ایک واٹس ایپ گروپ میں 256افراد سے زیادہ کو شامل کئے جانے پر بھی پابند ی عائد کر دی ہے۔

Facebook Comments