واٹس ایپ میں مزید دلچسپ فیچرز متعارف کروا دئیے گئے۔

21دسمبر2018
(فوٹو ای این ڈاٹ سوفٹونک ڈاٹ کام)

ویب ڈیسک : (کیلیفورنیا) دنیا کے سب سے مقبول چیٹنگ میسنجرواٹس ایپ نے رواں ہفتے کے دوران کئی دلچسپ فیچر ز کو متعارف کروا یا ہے ۔

پکچر اِ ن پکچرا سپورٹ

واٹس ایپ کے فیچر پکچر اِ ن پکچر کی آزمائش کافی عرصے سے جاری تھی مگر اب اسے صارفین کیلئے پیش کر دیا گیاہے۔اس فیچر کی بدولت صارفین فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب ویڈیوز کو واٹس ایپ کی چیٹ ونڈو میں بغیر باہر نکلے دیکھ سکیں گے، تاہم یہ فیچرفیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب کے علاوہ کسی دوسری ویڈیو شیئرنگ ایپ کو سپورٹ نہیں کرتا۔

گروپ میسجنگ

واٹس ایپ میں دوسرا اہم فیچر گروپ میسجنگ متعارف کروایاگیاہے۔یہ گروپ میسجنگ کرنے والوں کیلئے اچھی خبر ہے ، کیونکہ اس فیچر کی بدولت آپ گروپ میں کسی بھی فرد سے ون ٹوون پرائیویٹ چیٹ کرسکیں گے۔اس کیلئے آپ کسی میسج کو کلک کرکے رکھیں اور اوپر دئیے گئے تھری ڈاٹ میں چھپے آپشن ریپلائی پرائیویٹلی پر کلک کر کے اپنا پیغام دوسرے کو بھیج سکتے ہیں۔یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کیلئے دستیاب ہے۔

گروپ ویڈیو کالنگ

واٹس ایپ نے گروپ ویڈیو کالنگ کو بھی اپ ڈیٹ کر دیا ہے ، صارفین کو گروپ ویڈیو کالنگ کرنے سے پہلے کسی ایک فرد کو کال کرنا پڑتی تھی اور بعد میں مزید لوگوں کو ایڈ کیا جاسکتاتھا۔

مگر اب بیک وقت چار افراد سے گروپ ویڈیو کال کی جاسکتی ہے۔اس کیلئے نئے کالز ٹیب کا اضافہ بھی کیا گیاہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ ٹک ٹاک کی طرز پر ’’اسنیپ چیٹ‘‘ کا نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا

تاہم کمپنی کے مطابق گروپ کالنگ فیچر استعمال کرنے سے پہلے اچھے انٹرنیٹ کنکشن کی بھی ضرورت ہوگی اور کال کوالٹی کا انحصارگروپ ویڈیو کال میں موجو د دوسرے افراد کے انٹرنیٹ کنکشنز پر بھی ہوگا۔

یہ اپ ڈیٹ فی الحال آئی فون صارفین کیلئے کی گئی ہے اور بہت جلد اینڈ رائیڈ ڈیوائسزکیلئے بھی دستیاب ہوگی۔

Facebook Comments