فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی سروس دنیا بھر میں متاثر

Facebook WhatsApp Instagram
14اپریل2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کیلیفورنیا) سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک اور اس کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام اور میسیجنگ ایپ واٹس ایپ کی سروس دنیا کے مختلف ممالک میں اچانک بند ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد صارفین کو پوسٹ اپ لوڈ کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروس تکنیکی مسائل کی وجہ سے دنیا بھر میں متاثر ہوگئی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ صارفین جیسے ہی فیس بک پر کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو سروس میں ایرر آجاتا ہے، اور صارف کو پیغام ملتا کہ آپ اس وقت تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کرسکتے۔

سینکڑوں صارفین فیس بک اور دیگر سروسز متاثر ہونے سے متعلق ٹوئٹر پر رپورٹ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروس امریکا، یورپ اور ایشیا کے اکثر ممالک میں متاثر ہوئی ہیں۔

Facebook Comments