ہنڈا اٹلس نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

Honda Atlas Aspire 2019 Model
13مارچ2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) کار بنانے والی مشہور کمپنی ہنڈا اٹلس نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے رائل پام ہوٹل میں مشہور کار ساز کمپنی ہنڈا اٹلس نے ہنڈا سٹی بیسک گریڈ 2017ء اور ہنڈا سٹی ایسپائر 2017ء کے نئے ایڈیشن کی لانچنگ تقریب منعقد کی،مذکورہ تقریب میں ہنڈا کے صدر اور سی ای او ٹوئچی اشیاما،وائس پریذیڈنٹ کینیچی میٹسوو،مینیجر مارکیٹنگ اینڈ سیلز سہیل نواز سمیت متعدد آفیشلز نے شرکت کی۔

سی ای او ہنڈا اٹلس نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی مارکیٹ میں ہنڈا سٹی کمپنی کیلئے ایک ڈائنامک پروڈکٹ ہے،ہنڈا سٹی گذشتہ کئی سالوں سے ہمارے کاروبار میں وسعت کا سبب رہی ہے۔

اس موقع پر کمپنی کے مینیجر مارکیٹنگ اینڈ سیلز سہیل نواز نے کہا کہ نئی ہنڈا سٹی ایسپائر 1.5 ایل کا انٹیریئر نہایت شاندار اور جدید فرنیچر سے آراستہ کیا گیا ہے،جبکہ اسکے ایکسٹیریئرکو کروم فوگ کور،شارک فن انٹینا،کروم ڈور ہینڈلز ،الائیرم کے ساتھ نئی شکل دی گئی ہے ،علاوہ ازیں اسکی قیمت بھی مناسب رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ہنڈا اٹلس کی جانب سے گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق رواں ماہ 11 مارچ سے کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments