اسمارٹ فونز میں خصوصی افراد کیلئے ایموجیز متعارف کرائے جائیں گے

Emoji For Special People
07فروری2019
(فوٹو ریسرچ اسنیپر ڈاٹ کام)

ویب ڈیسک: اسمارٹ فونز کمپنیاں خصوصی افراد کیلئے جلد ہی ایموجیز متعارف کرائیں گی۔

خصوصی افراد کیلئے ایموجیز متعارف کرانے کا مقصد انسانوں کو جسمانی صلاحیتوں کے فرق سے بالاتر ہو کر برابری کی سطح پر جذبات کے اظہار کا موقع فراہم کرنا ہے۔

ان ایموجیز میں وہیل چیئر،آلۂ سماعت،مصنوعی اعضا،نابینا افراد کیلئے سفید چھڑی اور رہنمائی کرنے والے کتے شامل ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اسمارٹ فونز کمپنیاں رواں سال کے آخر میں خصوصی افراد کیلئے ایموجیز متعارف کروا دیں گی۔

Facebook Comments