ہونڈا نے بجلی سے چلنے والی ’’کانسیپٹ اربن ای وی‘‘ گاڑی متعارف کرا دی

honda concept urban EV
06مارچ2019

ویب ڈیسک : (ٹوکیو) جاپانی کمپنی ہونڈا نے دو سال قبل ’’کانسیپٹ اربن ای وی ‘‘ گاڑی متعارف کروائی تھی ، جس کا اب پروٹو ٹائپ ماڈل پیش کیا گیا ہے۔

جنوری 2019ء میں ہونڈا نے عندیہ دیا تھا کہ کمپنی جنیوا موٹر شو کے دوران کانسیپٹ گاڑی کا پروٹوٹائپ نمائش میں رکھی گی جو کہ پروڈکشن ورژن کے قریب ترین ہوگا۔

اس گاڑی کا کانسیپٹ ڈیزائن دو سال پہلے بنائی جانے والی گاڑی سے زیادہ مشابہہ نہیں ہے ، ہاں
البتہ 2017ء کے ڈیزائن کی روح اس میں برقرار رکھی گئی ہے ۔ بجلی سے چلنے والی اس گاڑی کی چارجنگ بورٹ بونٹ کے اندر ایک سیاہ دروازے میں رکھی گئی ہے۔

honda concept urban EV

کمپنی نے اعلان کیاہے کہ رواں سال کے آخر تک ’’کانسیپٹ اربن ای وی ‘‘کی پروڈکشن شروع کردی جائیگی ، جبکہ کمپنی ابھی سے گاڑی کی بکنگ کیلئے بھی تیا رہے ۔گاڑی مکمل چارج پر 124میل تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،کمپنی کے مطابق اس کی بیٹری صرف آدھے گھنٹے میں 80فیصد تک چارج ہو جاتی ہے۔

گاڑی کا اندرونی ڈیزائن تقریباً2017ء کے کانسیپٹ ڈیزائن سے ملتا جلتاہے ، جس میں ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر،ایکسٹراوائیڈ ٹچ اسکرین انفوٹیمنٹ سسٹم اور کیمرا لنک رئیر ویو مرر وغیرہ بھی ہے ، اسمیں ریڈیو اوراے سی کے علاوہ فزیکل کنڑول بھی دیا گیا ہے۔

honda concept urban EV

ابھی تک کمپنی نے اس بات کی وضاحت نہیں کی ہے کہ فروحت کیلئے پیش کی جانے والی گاڑی میں کون کون سے فیچرز ہونگے۔

کمپنی کے مطابق گاڑی کا سسٹم ڈرائیورکے جذبات کو شناخت کرنے کی بھی صلاحیت رکھتاہے ، جو ڈرائیور کے جذبات سمجھ کر سیکھے گااور اس حوالے سے تجاویز بھی دیگا۔

کانسیپٹ اربن ای وی کا ڈیزائن دراصل ہونڈا کی 70ء کی دہائی میں پیش کی جانے والی اپنی ہی چھوٹی گاڑیوں کو خراجِ تحسین ہے۔

Facebook Comments