نئی ہونڈا سی جی125ایف کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائینگے

Honda 125 06جنوری2019
فوٹو بشکریہ گوگل

ویب ڈیسک : اٹلس ہونڈا نے سی جی 125ایف2019ء کا ورژن پاکستان میں متعارف کروا دیا ہے ، یہ دو ورژنز میں دستیاب ہو گی ایک بیسک اور دوسرا اسپیشل ایڈیشن ہو گا۔

یہ موٹر سائیکل فور اسٹروک او ایچ وی ائیر کول انجن سے لیس ہوگی جبکہ اسے اسپورٹس لک دی گئی ہے ۔

اس میں سیلف اسٹارٹ اور کک اسٹارٹ دونوں آپشنز دئیے گئے ہیں جبکہ اس میں فیول ٹینک
میں 12.3لیٹرز کی گنجائش موجود ہے ۔موٹرسائیکل میں پانچ گیئرز کی آپشنز بھی موجود ہے ،اوراسمیں بلیک ، ریڈ اور بلیوکلرز رکھے گئے ہیں ۔

بیسک ماڈل کی قیمت ایک لاکھ 59ہزار 900روپے جبکہ اسپیشل آڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 61ہزار900روپے مقرر کی گئی ہے ۔

ہونڈا کے دو ماڈل سی ڈی 70سی سی اور سی جی 125کی طلب زیادہ ہے اور دونوں پریمیم پرائس میں فروخت ہورہے ہیں۔

Facebook Comments