لوگ وقت سے پہلے بوڑھے کیوں ہو رہے ہیں؟ ماہرین نے وجہ جان لی

Old age Before Time
05مارچ2019
(فوٹو شٹر اسٹاک)

ویب ڈیسک : (برطانیہ ) برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ قبل از وقت بڑھاپے کی اہم وجہ مسلسل موبائل فونز اور کمپیوٹر کا استعمال ہے۔

ماہرین کے مطابق اسکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارنے والے افراد میں بڑھاپا دوسرے افراد کی نسبت دس سال قبل ہی نمودار ہونا شروع ہو جاتاہے ، بعض اوقات جوانی میں بھی بڑھاپے کے آثار نظر آنے لگتے ہیں اور چہرے پر جھریاں پڑجاتی ہیں۔

تحقیق کے مطابق آنے والے دنوں میں نوجوان صرف 25سال کی عمر سے ہی جھریوں سے نجات کیلئے ادویات لینا شروع کردیں گے۔گذشتہ پانچ سالوں میں اُن نوجوانوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جن کے چہروں پر قبل از وقت ہی جھریاں نمودار ہوگئیں،حالانکہ عام حالات میں ایسا ہونا تقریباًناممکن تصور کیا جاتا ہے ۔

ماہرین نے اس بیماری کی سب سے بڑی وجہ کمپیوٹراور موبائل اسکرینز پر بہت زیادہ وقت گزارنا قرار دیا ہے۔

Facebook Comments