نئے سال میں کون سے موبائل فونز پر واٹس ایپ سروس بند کردی گئی ہے ؟

02جنوری2019
(فوٹو لائف وائرڈاٹ کام)

ویب ڈیسک : (کیلیفورنیا) دنیا کی سب سے بڑی سماجی رابطے کی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے خبردار کیا ہے کہ پرانے آپریٹنگ سسٹم کے حامل موبائل فونز پر واٹس ایپ سروس استعمال نہیں کی جاسکے گی۔

کمپنی انتظامیہ کے مطابق نوکیا206،آشا210سمیت ایس40آپریٹنگ سسٹم پر سروس بالکل ختم کردی گئی ہے۔

نوکیا کے تما م پرانے ماڈلزجن میں
206،208،300،301،302،515،نوکیاآشا201،205،210،230،305،306،308،309،310،311،500،501،502،503 ،سی تھری ، سی تھری 01، ایکس 2-01،ایکس تھری 02.5شامل ہیں ،ان پرسروس بند کردی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہناہے کہ پرانے آپریٹنگ سسٹم پر واٹس ایپ بند کرنے کا فیصلہ ہمارے لئے بہت زیادہ مشکل تھا، ہم نے سروس کی بہتری اور صارفین کی بہتر خدمت کیلئے یہ قدم اُٹھایاہے ۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ واٹس ایپ میں مزید دلچسپ فیچرز متعارف کروا دئیے گئے۔

واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے صارفین کو مشورہ دیاگیاہے کہ اگروہ واٹس ایپ ایپلیکیشن استعما ل کرنا چاہتے ہیں تواپنے موبائل آپریٹنگ سسٹم کو اپ گریڈ کرلیں۔

مذکورہ موبائل فونزکے ساتھ کئی فیچرزمیں جاری کام بھی بند کر دیاجائیگا، جس کے باعث 2019ء سے واٹس ایپ ان موبائلز پر دستیاب نہیں ہوگا۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ انتظامیہ نے فروری 2020ء تک اینڈرائیڈ2.3.7ورژن ، آئی فون تھری جی ایس اور آئی او ایس 6پر بھی واٹس ایپ سروس فراہم کرنے کا اعلان کیاہے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ 138ممالک میں ایک بلین سے زیادہ لوگ استعمال کر رہے ہیں ۔

Facebook Comments