ایشیا کپ ہو گا یا نہیں‌؟ سارو گنگولی نے بڑا دعویٰ کر دیا

Will there be Asia Cup or not?
08جولائی2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (نئی دہلی) بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا کے باعث ایشیا کرکٹ کپ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا کے باعث ایشیا کرکٹ کپ منسوخ کر دیا گیا ہے، رواں سال ایشیا کپ کا انعقاد نہیں ہو گا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نے اس بارے میں آگاہ نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے رواں سال ستمبر میں ایشیا کپ کی میزبانی کرنا تھی۔ یاد رہے ایشیا کپ 2020 کی میزبانی کے لیے پی سی بی نے سری لنکا کو مشروط پیش کش کی تھی، پی سی بی نے اے سی سی کے اجلاس میں پیشکش کی تھی کہ کورونا کے باعث پاکستان، یو اے ای میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کرانا ممکن نہیں ہے۔

پی سی بی کا کہنا تھا کہ خطے میں سری لنکا میں سب سے کم کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور سری لنکا میں کرکٹ سرگرمیاں ایس او پیز کے تحت بحال ہو چکی ہے، موجودہ حالات میں سری لنکا موزوں ترین مقام ہے۔

Facebook Comments