شاہد آفریدی کیوں لنکن پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر پاکستان واپس آ گئے؟ وجہ سامنے آ گئی

Shahid Khan Afaridi
02دسمبر2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کولمبو) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی لنکن پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر پاکستان واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستانی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی آج کل ’لنکن پریمیئر لیگ‘ (ایل پی ایل) میں گال گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ایونٹ کے پہلے میچ میں شاہد آفریدی نے دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی تھی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا تاہم اب انہیں ایمرجنسی میں گھر واپس جانا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: شاہد آفریدی کا شادی کی 20 ویں سالگرہ پر اہلیہ کے نام خوبصورت پیغام

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بوم بوم آفریدی نے کہا کہ بدقسمتی سے وہ ایل پی ایل کے مزید میچز نہیں کھیل پائیں گے کیوں کہ انہیں ذاتی نوعیت کی ایمرجنسی کی وجہ سے وطن واپس جانا پڑرہا ہے تاہم صورتحال بہتر ہوتے ہی میں بقیہ واپس لنکن پریمیئر لیگ میں شامل ہو جاؤں گا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: شاہد آفریدی نے جنوبی وزیرستان کیلئے بڑا اعلان کر دیا

شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستان واپس جانے کی وجہ نہیں بتائی البتہ مداحوں کے لیے ان کے پیغام سے ایسا لگ رہا ہے شاید ان کے گھر میں کوئی مشکل پیش آئی ہے جس کے لیے ان کا گھر میں موجود ہونا ضروری ہے۔

Facebook Comments