شعیب اختر نے ٹیم سلیکشن پر کیوں اعتراض اٹھایا؟

Why did Shoaib Akhtar object to team selection?
31جولائی2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (راولپنڈی) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انگلینڈ سے ٹیسٹ کیلیے ممکنہ 20 کھلاڑیوں کے انتخاب پر اعتراض اٹھا دیا۔

ایک انٹرویو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ 29 پلیئرز میں سے 22 فاسٹ بولرز ہیں، معلوم نہیں مینجمنٹ کیا چاہتی ہے۔ کھلاڑیوں کی فہرست دیکھ کر ٹیم کی ایک شکل اور پلاننگ کی سوچ سامنے آ جانا چاہیے مگر ایسا نظر نہیں آ رہا، اب اگر میچ ہار گئے تو شدید تنقید سامنے آئے گی کہ آپ 40 پلیئرز میں سے بھی ایک متوازن ٹیم نہیں بنا سکے تو کیا کر سکتے ہیں، ان کو بہترین الیون منتخب کرنا چاہیے۔

Facebook Comments