آل راؤنڈر محمد حفیظ نے شرجیل خان کی سلیکشن پر سوال اُٹھا دئیے

What's more important is talent or honesty All-rounder Mohammad Hafeez said
25مارچ2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) شرجیل خان کے معاملے پر محمد حفیظ کے موقف کی حمایت میں بھارت سے بھی آوازیں بلند ہونے لگیں۔

سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے پاکستانی آل راؤنڈر کے کرپٹ کرکٹرز کے بارے میں موقف کو درست قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں کہ آپ ایک دو باصلاحیت کرکٹرز سے محرومی تو برداشت کر سکتے ہیں لیکن ایمانداری کو جانے دیا تو پیچھے کچھ نہیں بچے گا۔

یاد رہے کہ محمد حفیظ نے اوپنر شرجیل خان کے داغدار ماضی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا تھا کہ کیا صرف صلاحیت کی وجہ سے ان کے ماضی کو بھلا دیا جائے گا۔ اس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے آل راؤنڈر کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سلیکشن معاملات پر تبصرہ نہ کریں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: پی سی بی نے کورونا کی وجہ سے منسوخ ہونے والی پی ایس ایل کا اصل شیڈول بحال کر دیا

اس حوالے سے بھارت کے سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے کہا کہ حفیظ کو بات کرنے دیں، انھوں نے ایک اچھا نکتہ اٹھایا ہے، ان دنوں لوگ اس حوالے سے بات نہیں کرتے جو ایک مسئلہ ہے، حفیظ درست کہہ رہے ہیں، انھوں نے اہم سوال اٹھایا کہ کیا چیز زیادہ اہم ہے ٹیلنٹ یا ایمانداری؟ میرے خیال میں آپ ایک دو باصلاحیت کرکٹرز کا جانا برداشت کر سکتے ہیں لیکن اگر ایمانداری کو جانے دیا تو پھر پیچھے کچھ بھی نہیں بچے گا۔

چوپڑا نے مزید کہا کہ میں نے آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن میں نائٹ رائیڈرز میں حفیظ کیساتھ وقت گزارا، وہ فکسنگ جیسی چیزوں کو بالکل برداشت نہیں کرتے۔

Facebook Comments