پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان کا جو بھی فیصلہ ہو منظور ہو گا، بابر اعظم

Babar Azam
14ستمبر2019
(فوٹو بشکریہ گوگل)

ویب ڈیسک: (لاہور) پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین بابراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ کپتانی پر پی سی بی کا جو فیصلہ ہو گا منظور ہو گا۔

قائد اعظم ٹرافی سینٹرل پنجاب کے کپتان بابر اعظم کی پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا ہے کہ فرسٹ کلاس کا نیا سٹرکچر آیا ہے تمام کھلاڑی اس میں کھیلنے کے لئے بے تاب ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: بابر اعظم نے لیجنڈری بیٹسمین کا ریکارڈ توڑ دیا

امید ہے کہ پاکستان کرکٹ میں بہتری آئے گی، چار روزہ کرکٹ میں ایڈجسٹ ہونے کے لئے تھوڑا وقت لگے گا۔ سینئر کھلاڑیوں کے ہوتے کپتانی کرنے کا کوئی دباو نہیں ہوگا۔قومی ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے بورڈ کا جو بھی فیصلہ ہو قبول ہوگا۔

Facebook Comments