وسیم اکرم کا بھارتی میڈیا کو کرارا جواب

Wasim Akram
31اگست2021
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) وسیم اکرم نے بھارتی میڈیا کو اوقات یاد دلا دی! سابق فاسٹ باوؤلر نے بھارت کے ایک بڑے میڈیا گروپ کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا۔ جان کر ہر پاکستانی کو فخر محسوس ہو گا۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’ٹائمز آف انڈیا بھارت کا معتبر اخبار ہے اور اس طرح کی بے بنیاد خبروں سے ان کی ساکھ کو نقصان ہوگا۔

وسیم اکرم نے لکھا کہ ’چیئرمین پی سی بی ایک خاص عہدہ ہے اور اس میں کبھی میری دلچسپی نہیں رہی۔‘

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ وسیم اکرم اور آفریدی کے ساتھ مل کر کس طرح بڑے کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا کرتا تھا؟ معین خان نے بتا دیا

سابق کپتان نے رمیز راجہ کو نامزدگی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ رمیز اپنے ویژن اور تجربے سے پاکستان کرکٹ میں مثبت تبدیلی لائیں گے۔‘

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ وسیم اکرم کی اہلیہ کا بولی ووڈ اداکارہ کو باؤنسر! شنیرا اکرم نے پاکستانی عوام کے دل جیت لئے

وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر اس خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی میڈیا کو جواب دیا کہ برائے مہربانی اس طرح کی جھوٹی خبروں کو پھیلانا بند کر دیں اور اپنے ذرائع ٹھیک کر لیں۔

واضح رہے کہ بھارت کے ایک بڑے میڈیا گروپ نے گذشتہ روز یہ خبر شائع کی کہ وسیم اکرم بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بننے کے خواہشمند تھے لیکن ان کے نام پر غور نہیں کیا گیا۔

Facebook Comments