عمر اکمل کی سزا تین سال سے کم کر کے 18 ماہ کر دی گئی

Umar Akmal
30جولائی2020
(ایسوسی ایٹڈ پریس)

ویب ڈیسک: (لاہور) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انڈیپنڈنٹ ایڈجوڈیکیٹر جج نے بلے باز عمر اکمل کے حوالے سے انضباطی کیس سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے ان کی 3 سالہ پابندی کو کم کر کے 18 ماہ کر دیا۔

فیصلہ سنانے والے ریٹائرڈ جسٹس فقیر محمد کھوکھر نے لاہور میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں سماعت کی۔ 20 فروری کو بلے باز نے پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے قبل مشکوک افراد سے رابطوں کے دو واقعات پی سی بی کو رپورٹ نہ کرنے کے معاملے پر رواں سال پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انضباطی کمیٹی کی جانب سے ان پر عائد 3 سالہ پابندی کے خلاف اپیل جمع کرائی تھی۔

پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے ضابطہ اخلاق کے تحت تمام کھلاڑیوں کا اس کی اطلاع دینا ضروری ہے۔ عمر اکمل نے دونوں واقعات میں مذکورہ ضابطے کے آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی کی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد عمر اکمل نے کپڑے اتار دئیے، پی سی بی کا نوٹس

عمر اکمل کے وکیل طیب رضوی کا کہنا تھا کہ انڈیپنڈنٹ ایڈ جوڈیکیٹر کے فیصلے پر شکر ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیں ریلیف دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سزا مزید کم ہو سکتی ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کو سخت سزائیں دلوانے کیلئے پی سی بی کا اہم اقدام

انہوں نے کہا کہ ہم جو فیصلے کا سوچ رہے تھے یہ فیصلہ ویسا نہیں ہے، دیگر کیسز میں چند پلیئرز کو سزا کم ملی تھی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ پی سی بی کا لیگل ڈپارٹمنٹ نااہل ہے، شعیب اختر

اس موقع پر عمر اکمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جج صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کوشش کریں گے کہ سزا مزید کم ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ میں فیصلے سے مطمئن نہیں ہوں، وکلاء اور فیملی سے بات کر کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

Facebook Comments