انگلینڈ میں قومی کھلاڑیوں‌ کی پہلی کورونا ٹیسٹنگ رپورٹس پی سی بی کو موصول

The first corona testing reports of national players in England has been received PCB
30جون2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (وورسٹر) قومی اسکواڈ کی انگلینڈ میں پہلی کورونا ٹیسٹنگ کی رپورٹس پی سی بی کو موصول ہو گئی ہیں۔

وورسٹر میں موجود 20 کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ کے 12 اراکین کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں، ای سی بی میڈیکل پینل کے زیر اہتمام قومی اسکواڈ کی وورسٹر میں کوویڈ 19 ٹیسٹنگ گذشتہ روز ہوئی تھی، ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر قومی کھلاڑیوں کو وورسٹر میں ٹریننگ کی اجازت مل گئی، تاخیر سے اسکواڈ کو جوائن کرنے والے اسپنر ظفر گوہر اور فزیو کلف ڈیکن کے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی آج موصول ہو جائیں گی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: پاکستانی ٹیم انگلینڈ سے ایک میچ بھی جیت جائے تو بڑی بات ہو گی، سابق اسپنر سعید اجمل

اس سے قبل لاہور میں محمد حفیظ، وہاب ریاض، فخرزمان، محمد رضوان شاداب خان اور محمد حسنین کے ٹیسٹ بھی نیگیٹو آئے تھے، دوسری بار نتیجہ منفی آنے کے بعد اب یہ 6 کرکٹرز دورہ انگلینڈ کے لیے کلیئر ییں، ان کے سفر کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

Facebook Comments