پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے کا امکان

Pakistan Test Cricket Team
19مارچ2020
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز میں کھیلنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں انگلش کرکٹ بورڈ رواں سال ہونے والے مقابلوں کو ممکن بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کر رہا ہے، کورونا وائرس سے بہت کم متاثر ہونے والے ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈ سے بات چیت جاری ہے۔

پہلے مرحلے میں 4 جون سے شروع ہونے والی انگلینڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ہوم ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز میں کھیلی جائے گی، اس کا انعقاد ستمبر میں کروایا جا سکتا ہے، بعد ازاں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 30 جولائی سے شروع ہونے والی 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی نئے شیڈول کے ساتھ ویسٹ انڈیز میں کروائی جا سکتی ہے۔

Facebook Comments