شاہینوں نے اولڈ ٹریفورڈ میں جیت کی بنیاد رکھ دی

Pakistan Cricket Team 2020
06اگست2020
(فوٹو : ای ایس پی این کرک انفو)

ویب ڈیسک: (مانچسٹر) مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 326 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جبکہ قومی بولرز نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف 12 رنز پر انگلینڈ کے ابتدائی تین بلے بازوں کو پویلین بھیج دیا۔

میچ کے دوسرے روز پاکستان نے 139 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا تو بابر اعظم 69 رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

اسد شفیق 7 رنز بنا کر اسٹیورٹ براڈ کا نشانہ بنے، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر شان مسعود کے 156 رنز نے پاکستان کو 326 رنز تک پہنچا دیا، بابر اعظم 69 اور شاداب خان 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور براڈ نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

میزبان ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا تو پاکستانی پیس اٹیک کے سامنے ان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ محمد عباس نے 2 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اوپنر برنس 4، سبلی 8 اور بین اسٹوک صفر پر آؤٹ ہو گئے، کپتان روٹ‌ 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پوپ اور بٹلر محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

Facebook Comments