کرکٹ شائقین کیلیے خوشخبری، پی سی بی نے پی ایس ایل 8 کا ممکنہ شیڈول جاری کر دیا

Psl 8
02مئی2022
( فوٹو: انٹرنیٹ )

ویب ڈیسک: ( اردو گرام آنلائن ) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) سیزن 8 کے میچز کہاں کہاں  کھیلے جائیںگے ، ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل سیزن 8 کی ونڈو کی نشاندہی کر لی ہے ،  پی ایس ایل 8  15 فروری 2023 سے 31 مارچ 2023 کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس بار میچز چار مقامات پر کھیلے جائیں گے جن میں لاہور ، کراچی ، راولپنڈی اور ملتان شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق جنوری  2023 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم دو ٹیسٹ اور وائٹ بال سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی  جس کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی  20  سیریز کیلئے  پاکستان آئے گی ۔ دونوں ممالک کے دوروں کےبعد پی ایس ایل 8 کا میدان سجے گا۔

Facebook Comments