سرفراز احمد کا شکوہ! سابق کپتان شاعری کرنے لگے

Sarfraz Ahmed
02ستمبر2020
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد زمانے کی بے رخی کا شکوہ کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ میں دو ماہ سے زائد عرصہ بائیو سیکیور ماحول میں رہنے کے بعد آخری روز پہلا اور آخری میچ کھیلنے والے سرفراز احمد نے معین علی کو سٹمپ کرنے کا یقینی موقع بھی گنوایا تو انہوں نے پاکستانی بولرز کی پٹائی کر دی، وہاب ریاض انگلش بیٹسمین کو آؤٹ نہ کرتے تو انہوں نے فتح چھین لی تھی، سوشل میڈیا پر سخت تنقید کے بعد سرفراز احمد نے شاعری کا سہارا لیتے ہوئے زمانے کی بے رخی کا شکوہ کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا:
‏اتنا چبھنے لگا ہوں سب کو چھرا تو نہیں
جانی جتنا بتاتے وہ میرے بارے میں اتنا برا بھی نہیں ہوں

Facebook Comments