کورونا وائرس کا خوف! پی سی بی نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز ملتوی کر دیئے

PSL 5
17مارچ2020
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 5 کے 2 سیمی فائنلز اور فائنل میچز ملتوی کر دیئے ہیں اور کہا ہے کہ میچز کو ری شیڈول کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کو دیکھتے ہوئے پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز ملتوی کر دیئے ہیں۔ پی سی بی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل میچز ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے 2 سیمی فائنلز اور فائنل میچز کو ری شیڈول کیا جائے گا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ کورونا کے ڈر سے پاکستان سے نہیں بھاگیں گے، بین ڈنک

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020ء کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے ایونٹ کے پلے آف میچز کو سیمی فائنل اور فائنل میں تبدیل کر دیا تھا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ دن میں پانچ مرتبہ وضو کرنے سے کورونا وائرس سے نجات ممکن! وائس چانسلر آف یو ایچ ایس

خیال رہے کہ پی ایس ایل 5 کے دونوں سیمی فائنلز آج لاہور میں کھیلے جانے تھے جبکہ پی ایس ایل کا فائنل میچ کل ہونا تھا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ کھلی فضا میں سانس لیں، ماسک لگانے کی ضرورت نہیں: ماہرین صحت

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل ٹیموں کے مالکان کا اجلاس ہوا تھا، جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پی ایس ایل شیڈول کے مطابق جاری رہےگی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ سے دستبردار ہونے کی اجازت بھی دے دی تھی۔

Facebook Comments