پی سی بی کے چیف فنانشل آفیسر بدر منظور خان عہدے سے مستعفی ہو گئے

Badar Manzoor Khan
13جنوری2020

ویب ڈیسک: (لاہور) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں استعفوں اور نئی تقرریوں کا سلسلہ جاری ہے اور بورڈ کے چیف فنانشل آفیسر بدر منظور خان نے 8 سال بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں گذشتہ شروع ہونے والی تبدیلیوں کا سلسلہ نئے سال بھی جاری ہے اور 8 سال سے بورڈ میں چیف فنانشل آفیسر کی ذمے داریاں انجام دینے والے بدر منظور خان نے بھی بورڈ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر کیلئے اشتہار جاری کر دیا

بدر منظور خان کا کہنا ہے کہ جولائی 2011ء سے پانچ پی سی بی چیئرمینوں کے ماتحت کام کرنے کے بعد اب آگے بڑھنے اور دیگر مواقع تلاش کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

انہوں نے پی سی بی میں کام کرنے کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے صرف کمپنی کی مالی اور کمرشل ترقی میں ہی اپنا کردار ادا نہیں کیا بلکہ اس دوران مجھے بہترین پیشہ وارانہ قابلیت کی حامل شخصیات سے ملنے اور ان کے ساتھ کام کرنے کا بھی موقع ملا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ مصباح الحق پی سی بی کے اہم عہدے کی دوڑ سے باہر

انہوں نے اپنے تمام موجودہ اور سابق ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پی سی بی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بدر منظور خان کے جانشین کی تلاش کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے بدر منظور خان کی بورڈ کے لیے خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments