پاکستانی سکھ کرکٹر نے کلب میچ میں دھوم مچا دی

Mahendra Singh
22اکتوبر2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) پاکستان کے پہلے سکھ کرکٹر مہندر پال سنگھ نے کلب میچ میں 6 شکار کر کے دھوم مچا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں پہلے حبیب میموریل ون ڈے ٹورنامنٹ میں مہندرپال سنگھ نے وحدت ایگلٹس کی نماَئندگی کرتے ہوئے ینگسٹرز کلب کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے سات اوورز کے اسپیل میں 25 رنز کے بدلے 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کر کے وحدت ایگلٹس کی 9 وکٹوں سے کامیابی دلوائی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: شاہد آفریدی کا شادی کی 20 ویں سالگرہ پر اہلیہ کے نام خوبصورت پیغام

پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے لیے منتخب ہونے والےمہندر پال سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ پہلے سے زیادہ فٹ اور بہترین ردھم میں ہے، خواہش ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملے، مہندر پال سنگھ نے 2017 میں پہلی بار پاکستان کرکٹ میں انٹری کر کے پہلے سکھ کرکٹر ہونے کا اعزاز پایا تھا۔

Facebook Comments