پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی

Pakistan Test Team
10فروری2020
(فوٹو : گیٹی امیجز)

ویب ڈیسک: (راولپنڈی) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے مہمان ٹیم کو ایک اننگز اور 44 رنز سے شسکت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے دی گئی برتری کو بھی ختم نہ کر سکی اور 168 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ چوتھے دن کے کھیل کا آغاز ہوا تو بنگلہ دیش کی ٹیم نے 126 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر دوسری اننگز کا آغاز کیا تاہم 4 رنز کے اضافے کے بعد ہی 130 رنز پر اس کی ساتویں وکٹ گر گئی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ راولپنڈی ٹیسٹ! بنگلہ دیش مشکلات کا شکار، شکست کے سائے گہرے ہو گئے

جس کے بعد آنے والے کھلاڑی بھی اپنی ٹیم کے اسکور میں زیادہ اضافہ نہ کر سکے اور 156 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ 8 وکٹیں گنوانے کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کے آخری دو کھلاڑی اپنی ٹیم کے اسکور میں صرف 12 رنز کا اضافہ کر سکے اور پوری مہمان ٹیم دوسری اننگز میں 168 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ نسیم شاہ نے راولپنڈی ٹیسٹ میں ہیٹرک کر کے نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

خیال رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 233 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 445 رنز بنا کر 212 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔ جس کے بعد گذشتہ روز بنگلہ دیشی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تھا تو ابتدا سے ہی اسے مشکلات کا سامنا رہا اور وہ کھیل کے تیسرے روز ہی 6 وکٹیں گنوا بیٹھی تھی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ راولپنڈی ٹیسٹ دوسرا دن: پاکستان کو بنگلادیش پر 109 رنز کی برتری حاصل

بنگلہ دیش کی ٹیم کو پاکستان سے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے 212 رنز درکار تھے تاہم اس کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 168 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستانی ٹیم نے اننگز اور 44 رنز سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو 233 پر آؤٹ کر دیا! شاہین شاہ کی چار وکٹیں

دوسری اننگز میں نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 5 وکٹیں حاصل کرنے پر نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ راولپنڈی ایکسپریس نے بھارتی ٹی وی اینکر کو اخلاقیات کا درس دے ڈالا

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم تقریباً 17 برس بعد ٹیسٹ کھیلنے کیلئے پاکستان آئی ہے، اس سے قبل 2003ء میں مہمان ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان آئی تھی اور اس سیریز میں بنگلہ دیش کو 0-3 سے شکست ہوئی تھی۔

Facebook Comments