انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا

08ستمبر2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کولمبو) پاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کے میچ میں بھارت کی انڈر ٹیم سے 19 سے 60 رنز سے شکست کھا گئی۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ بھارت کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم نے ارجن آزاد اور تلک ورما کی سنچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ارجن آزاد نے 121 اور تلک ورما نے 110 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور محمد عباس آفریدی نے تین تین کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارتی ٹیم کے 306 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کا آغاز مایوس کن رہا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، کپتان روحیل نذیر اور حارث خان نے مزاحمت کی تاہم وہ ٹیم کو روایتی حریف کے خلاف فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔

پاکستانی ٹیم 47 ویں اوور میں 245 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ پاکستان ٹیم کے کپتان روحیل نذیر 117 اور حارث خان 43 رنز بنا کر نمایاں رہے، بھارت کی جانب سے ونودان کولیکار نے 3، مشرا اور پٹیل نے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

Facebook Comments