سری لنکا نے پاکستان میں کھیلنے پر آمادگی ظاہر کر دی

Sri Lankan
24اگست2019
(فوٹو اسکرول اِن)

ویب ڈیسک: (لاہور) سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں محدود اوورز کی سیریز کھیلنے کے لیے گرین سگنل دے دیا، ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا پاکستان میں محدود اوورز کی سیریز کے لیے مان گیا ہے، کراچی اور لاہور میں میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکن ٹیم 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گی، دورے میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے سیریز کراچی میں شیڈول ہے، ٹی ٹوینٹی سیریز پانچ سے 9 اکتوبر تک لاہور میں ہوگی، ٹیسٹ سیریز دسمبر تک موخر کردی گئی ہے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے سری لنکن بورڈ سے بات چیت کامیاب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں محدود اوورز کی میچز کی سیریز سے فائدہ ہوگا۔ احسان مانی نے کہا کہ ٹیسٹ میچز سے پہلے سری لنکن بورڈ کو یہاں کے حالات کا علم ہوجائے گا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: سری لنکا نے پاکستان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا! پی سی بی کی دیرینہ خواہش پوری نہ ہو سکی

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ وہ مثبت روئیے پر سری لنکن کرکٹ کے صدر شامی سلوا، بورڈ اور کھلاڑیوں کے شکر گزار ہیں۔ یاد رہے کہ پی سی اکتوبر میں ٹیسٹ میچز کی میزبانی پاکستان میں کرنے کا خواہاں تھا لیکن سری لنکن وزیر کھیل نے گزشتہ روز ہی اعلان کردیا تھا کہ محدود اوورز کی کرکٹ کے لیے ٹیم بھجوا سکتے ہیں۔

Facebook Comments