محمد آصف نے ایک بار پھر ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا

M. Asif
09نومبر2019
فوٹو بشکریہ آئی بی ایس ایف

ویب ڈیسک:‌ (اناطولیہ) پاکستانی کے اسنوکر اسٹار محمد آصف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلپائن کے جیفری روڈا کو شکست دے کر ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

ترکی کے شہر اناطولیہ میں کھیلی گئی آئی بی ایس ایف ورلڈ مینز اسنوکر چیمپیئن شپ 2019 کے فائنل میں بھی محمد آصف نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا۔ محمد آصف نے فائنل میں فلپائن کے کیوئسٹ جیفری روڈا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ہرا کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق 37 سالہ اسنوکر چیمپیئن نے فائنل میں پانچ کے مقابلےمیں آٹھ فریمز سے کامیابی حاصل کی، آصف نے دوسری مرتبہ ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا جہاں اس سے قبل 2012 میں بھی وہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی نے بھارت کو تگڑا سبق سکھا دیا

محمد آصف نے چیمپیئن شپ جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل سے میں دوسری بار ورلڈ چیمپیئن بنا ہوں اور ورلڈ ٹائٹل جیتنے کی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔ آصف نے کہا کہ یہ ایک مشکل ایونٹ تھا جس میں مخالف کیوسٹس نے بھی اچھا مقابلہ کیا اور وہ اپنی یہ کامیابی قوم اور کشمیری بہن بھائیوں کے نام کرتے ہیں۔

Facebook Comments