جاوید میانداد مودی سرکار کے خلاف تلوار لے کر میدان میں آ گئے

Javed Miandad Cricketer
30اگست2019
(فوٹو ایکسپریس)

ویب ڈیسک: (کراچی) دنیائے کرکٹ کے عظیم بیٹسمین اور سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میاں داد مودی سرکار کے خلاف تلوار لے کرمیدان میں آگئے۔

کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی جانے والی ریلی میں شریک جاوید میاں داد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے الیکشن جیت کر مسلمانوں کو تلوار دکھائی تھی، میں آج مودی کو تلوار دکھاتا ہوں۔

جاوید میاں داد نے للکارتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کےبلے کے ساتھ تلوار چلانا بھی جانتا ہوں، میرے پاس ایسی پچاس تلواریں ہیں،تلوار میرے پاس بچپن سے ہے ،ہر پاکستانی کے پاس تلوار ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر سابق پاکستانی کرکٹرز پھٹ پڑے

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے بلے سے چھکا مارا، اب تلوار چلے گی،بلا بھی تیز تھا، تلوار بھی تیز ہے، جاوید میاں داد نے کہا کہ کشمیری بھائیوں فکر نہ کرو، ہم تہمارے ساتھ ہیں،گھبراو نہیں، ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں، کشمیر پاکستان بن کر رہے گا، اس موقع پر پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئین اصلاح الدین صدیقی و دیگر بھی موجود تھے۔

Facebook Comments